اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

کیلی فورنیا(ٹیکنالوجی ودیسک ) فیس بک انتظامیہ ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس پر تبصرہ لکھنے والوں کو بھی دیکھ سکیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ “فیس بک” نت نئے فیچرز متعارف کرا کے اپنے صارفین کو محظوظ کرنے میں مصروف ہے۔ فیس بک کی ایپلی کیشن میں اب ایک نیا فیچر آنے والا ہے جس کے ذریعے آپ فوراً جان سکیں گے کہ کوئی آپ کی پوسٹ پر تبصرہ لکھ رہا ہے۔جس طرح واٹس ایپ پرآپ دیکھتے ہوں گے کہ کوئی جواب لکھ رہا ہو تو آپ کو پتا چلتا ہے کہ جواب لکھا جا رہا ہے بالکل ویسے ہی آپ فیس بک پر بھی دیکھ سکیں گے کہ کوئی آپ کی پوسٹ پر تبصرہ لکھ رہا ہے۔ اس طرح بجائے اس کے کہ آپ تبصرہ آنے کے نوٹی فکیشن کا انتظار کریں پہلے ہی اس بات سے باخبر ہوں گے کہ کوئی تبصرہ آنے والا ہے۔ اس نئے فیچر کی فیس بک پر آزمائش جاری ہے اور امید ہے کہ تمام صارفین کے لیے یہ سہولت حسب سابق اگلے چند دنوں میں دستیاب ہوگی۔