اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم نواز شریف کے دل کی کامیاب سرجری ہوگئی، وفاقی وزیراطلاعات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مقامی اسپتال میں دل کی کامیاب سرجری ہوگئی۔وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کے دل کی کامیاب سرجری ہوئی اور کم و بیش 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔ لندن کے مقامی اسپتال میں وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے موقع پران کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد اسپتال میں موجود ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے اسپتال میں قیام کرنا ہوگا جب کہ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ لیے اور اطمینان کے بعد آپریشن کی تیاریاں مکمل کیں جب کہ وزیراعظم نے آپریشن سے پہلے اپنی والدہ کو فون کیا اورانہیں اپنی طبیعت سے متعلق بتایا جس پر ان کی والدہ نے بیٹے کے کامیاب آپریشن کے لئے دعائیں دیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے لئے لاکھوں لوگ ان کے لیے دعاگو ہیں، انشا اللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے کیوں کہ دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہوتی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزرا نے وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے دعا کی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا سمیت سیکریٹریز کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ مریم نواز نےاپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری تا حال جاری ہے، لیکن وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نےسرجری مکمل سے قبل ہی کامیابی کی نوید سنا دی۔ ایسے لگ رہا ہے جیسے پرویز رشید نے سیاسی بیانات کی طرح وزیر اعظم کے آپریشن سے متعلق بھی بیان پہلے سے تیار کر کے رکھا ہوا تھا۔