اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بے روزگار غیرملکی شہری کی دبئی پولیس کو دھمکی، چند ہی گھنٹوں میں ملزم گرفتار

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بے روزگار کینیاءکے شہری نے دبئی پولیس سے درخواست کی ہے کہ اسے فوری طورپر ڈیپورٹ کردیں ورنہ وہ رہائشی عمارت ،جہاں وہ مقیم ہے اڑا دے گا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق اپریل کی ایک شام پانچ بجے ملزم ’جے ایم‘ نے دبئی پولیس آپریشن روم ٹیلی فون کیا اور دھمکی دی کہ اگرپولیس نے اسے ڈیپورٹ نہ کیا تو وہ نائف کے علاقے میں موجود رہائشی عمارت کو اڑادے گا۔ اس دھمکی کے بعد ہلچل مچ گئی تاہم پولیس موبائل فون نمبر کی مدد سے ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور تین گھنٹے بعد ہی ملزم حراست میں تھاتاہم تلاشی کے دوران پولیس کو کوئی بھی ممنوعہ یا خطرناک چیزنہیں ملی تاہم فون قبضے میں لے لیاگیا۔دوران تفتیش انکشاف ہواکہ ملزم جے ایم سیکیورٹی گارڈ کے طورپر ورک ویزے پر گزشتہ سال اکتوبرمیں دبئی پہنچاتھا اور اپنے کفیل کی رہائش گاہ میں مقیم تھا جبکہ اس کا ویزا بھی زائد المعیاد ہوچکاتھا۔ ملزم نے پولیس کودھمکی دینے کااعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ وہ ہرحال میں اپنے وطن واپس جاناچاہتاہے کیونکہ جب سے وہ آیا ہے ، بے روزگار ہی بیٹھا ہے ۔ 25سالہ غیرملکی پر شراب نوشی اور اوورسٹے کا بھی الزام عائد کیاگیاہے جبکہ عدالت 13جون کو اپنا فیصلہ سنائے گی ۔