پاکستان بلائنڈ ٹیم کے کپتان کا کارنامہ،بلائنڈ کرکٹ کی دوسری تیز ترین سنچری جڑدی

بنگلور( سپورٹس ڈیسک )ورلڈ بلائنڈ ٹی20 کپ کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان نے اہم کارنامہ انجام دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ ٹیم کے کپتان محمد جمیل نے بلائنڈ کرکٹ کی دوسری تیز ترین سنچری جڑدی ہے۔محمد جمیل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 36 گیندوں پر سنچری سکور کی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ جاری ہے اور اس سے قبل پاکستان نے مسلسل 7 میچوں میں فتح حاصل کی۔پاکستان کے کپتان3 گیندوں سے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ نہ توڑ سکے جنہوں نے 33گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ کی تیزترین سنچری سکور کررکھی ہے۔