اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنے دوستوں کا مقام معلوم کرسکیں گے

واشنگٹن (ٹیکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نئے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے اب آپ فیس بک کی طرح اپنے دوستوں کا مقام معلوم کرسکیں گے۔ میسیجنگ اور کال کی مشہور ایپ واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہےجسے’’لائیو لوکیشن ٹریکنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اینڈروئیڈ ورژن 2.16.399 اور آئی او ایس ورژن 2.17.3.28 میں موجود ہے۔ اس آپشن کے ذریعے 2 دوست یا گروپ میں شامل افراد حقیقی وقت میں اپنی موجودگی اور مقام کو ظاہر کرسکیں گے۔ یہ فیچر ڈیفالٹ کے طور پر غیرسرگرم ہے اور اسے ایپ کے سیٹنگ مینو میں جاکر ایکٹو کرنا پڑتا ہے۔ فی الحال ایک سے 5 منٹ تک ہی آپ کسی کی لوکیشن لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ اگرچہ بہت عرصے سے واٹس ایپ کے اس فیچر پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں لیکن اب یہ منظرِ عام پر آگیا ہے۔ کمپنی نے اس کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا اور اب بھی یہ آزمائش کے مرحلے میں ہے۔