اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایران کے رہبراعلیٰ کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ

ٹرمپ نےاپنے ملک کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا کر ہماری زندگی آسان بنادی، علی خامنہ ای
تہران( ویب رپورٹ)ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو اپنے ملک کا اصل چہرہ دکھا کر ہماری زندگی آسان بنادی۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر تنقید، ایران پر نئی پابندیوں کے نفاذ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ایرانی فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے خامنہ ای کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل تجربہ کے بعد امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں، ایران کہتا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ مختلف اقسام کی بدعنوانیوں کا شکار ہے، صدر ٹرمپ بھی یہی کہہ رہے ہیں، انہوں نے ہماری زندگی آسان بنادی اور امریکا کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔امریکی صدر نے 29 جنوری کو ایرانی بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے اور کیا وہ اس بات کی قدر نہیں کریں گے کہ صدر اوباما ان کے ساتھ کتنے ‘مہربان’ تھے، اس تجربے کے بعد امریکی حکومت نے 13 افراد اور درجن بھر کمپنیوں پر مزید پابندیاں لگادی تھیں، ان میں سے کچھ کا تعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے ہے