بلائنڈ ٹی 20کپ : پاکستان کی مسلسل نویں کامیابی ، آسٹریلیا کو 147رنز سے ہرا دیا

بنگلور (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری ورلڈ بلائنڈ ٹی 20کپ میں پاکستانی نے آسٹریلیا کو 147رنز سے شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی 20کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو147رنز سے ہرا دیا ۔ قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں 321سکور بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم174زنز ہی بنا سکی ۔ قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ نویں مسلسل کامیابی ہے اور اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم ہے۔ یاد رہے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے میزبان بھارت ، انگلینڈ ، سری لنکا ، جنوبی افریقہ ، نیپال اور ویسٹ انڈیز سمیت 9ٹیموں کو بڑ ے مارجن سے شکست دی ہے۔ قومی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔