اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صوابی میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی شہادت پر وزیراعظم کا اظہارافسوس، دہشتگردی کے خاتمے تک ردالفساد جاری رہے گا: نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک آپریشن رد الفساد جاری رہے گا، ہم دہشت گردوں کواپنے مذموم عزائم کو فروغ دینے کی اجازت دے سکتے ہیں اور نہ دیںگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےضلع صوابی میں دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی شہادت پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کیا۔ وزیراعظم نے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج کے اہلکاروں کی جانب سے بہادری کے ساتھ لڑنے کو سراہا۔انہوں نے ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ دلیری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جنہوں نے شہادت کو گلے لگایا وہ ہماری قوم کے اصل ہیرو اور محافظ ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلح افواج ہماری زندگی ،آزادی،آئین اور ہمارے جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کی لعنت سے لڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو اجازت دے سکتے ہیں اور نہ دیںگے کہ وہ اپنے مذموم عزائم کو فروغ دیں۔