اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,776FansLike
9,994FollowersFollow
567,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چیئرمین میونسپل کمیٹی واربرٹن شیخ جمیل احمد نارگ کی زیر قیادت عوام کو ڈینگی بخار سے بچاؤاورخصوصی ڈینگی وصفائی سے متعلق آگاہی مہم

واربرٹن(ایریارپورٹر)چیئرمین میونسپل کمیٹی واربرٹن شیخ جمیل احمد نارگ کی زیر قیادت عوام کو ڈینگی بخار سے بچاؤاورخصوصی ڈینگی وصفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔آگاہی مہم کا مقصد علاقہ مکینوں کو صحت مند زندگی میں صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرنا تھااس موقع پروائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ،چیف آفیسرمحمد حفیظ،انفورسمنٹ انسپکٹرمحمد ثاقب و دیگر بلدیہ سٹاف کی کثیر تعداد سمیت تمام کونسلرز نے بھی شرکت کی۔آگاہی واک بلدیہ دفتر سے شروع ہوئی اور سندرانہ بائی پاس،ننکانہ روڈ،مین بازار سے ہوتی ہوئی واپس بلدیہ دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔چیئرمین میونسپل کمیٹی واربرٹن شیخ جمیل احمد نارگ کا کہنا تھا کہ عوام الناس اور سینٹری ورکرز کے باہمی تعاون سے ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے لہٰذاعوام کو چاہیے کہ ڈینگی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارا ساتھ دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، ہمیں ڈینگی سے صرف بچنا نہیں بلکہ پورے شہر کو ڈینگی سے پاک کرنا ہے،ڈینگی واک کا مقصد شہریوں کو ڈینگی وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤاور ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ریلی میں شریک شرکاء کی جانب سے شہریوں کوڈینگی سے متعلق آگاہی دی گئی اور واک میں شریک شرکاء نے ڈینگی آگاہی سے متعلق بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

واربرٹن(عثمان سندرانہ)محمد اسد کی شاندار 123رنز کی بیٹنگ اور رانا نودیدالحسن کی عمدہ بولنگ کی بدولت آل پنجاب ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل رانا نویدا لحسن کرکٹ اکیڈمی نے جیت لیاسیمی فائنل میچ میں ننکانہ ایگل کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 189رنز سے شکست دیدی۔میچ کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ننکانہ کے سینئیر صدر چوہدری محمد شفیع اور صدر رائے توصیف احمد کھرل،چیئرمین حاجی رائے محمداسداللہ خاں کھرل،رانا تنویر احمد،رائے توصیف تھے۔چوہدری محمد شفیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج ہمارے نوجوانوں کی توجہ مثبت پہلوؤں کی جانب مبذول ہے آج کا خضدار وہ نہیں رہا جسے اپنے مقاصد کیلئے تہہ و بالا کیا گیا آج کے دور میں نوجوانوں کو شعور آچکا ہے نوجوان اپنی کھیلوں کو بطور انٹرٹینمنٹ،قلم کو بطور ہتھیار اور منشیات سے نفرت کو اپنا کر دوسری ترقی پذیر ممالک کی اقوام کا مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔مسلم لیگ (ن) کا وژن اورمشن ہے کہ نچلی سطح تک ترقی کے عمل کو یقینی بنا یا جائے تاکہ عوام میں پائی جانیوالی احساس محرومی ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکے،اپنے قائد کے وژن اور مشن کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتو ں کوبروے کار لایا جائیگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ننکانہ کے سینئیر صدر چوہدری محمد شفیع اور صدر رائے توصیف احمد کھرل نے واربرٹن میں آل پنجاب ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بے لوث خد مت کا جذبہ لیکرا ٓ ئے ہیں شہر اور اس کے گرد ونواح کے علاقوں کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے مشن میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،شریف برادران ملک سے اندھیرو ں کے خاتمہ عوامی معیار زندگی کی بلندی کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل ننکانہ کے اقلیتی نشستوں کے انتخابات دو مئی کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی ضلع ننکانہ کی چئیرمین شپ کیلئے انتخاب کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے سی پیک منصوبہ سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دروازہ کھل گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آنے والا دور بھی اب مسلم لیگ (ن) کا ہو گا۔ مسلم لیگ ن نوجوانوں کوساتھ لیکرچل رہی ہے کیو نکہ نو جوان آنیوا لے وقت میں ملک کامستقبل ہے نوجوانوں کاجذبہ،حب الوطنی دیکھ کرسرفخرسے بلندہوجاتاہے، موجودہ حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوامی جماعت ہے مسلم لیگ (ن) وہ واحدجماعت ہے جس نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا موجودہ حکومت کو مسائل وراثت میں ملے تھے میاں براداران نے دن رات محنت کرکے ان مسائل پر قابو پالیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان بجلی،پانی،گیس اور دہشت گر دی جیسے بڑے مسائل پر پوری طرح قابو پالے گا اور پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا۔

واربرٹن(ایریارپورٹر)واربرٹن میں ریلوئے کا ناجا ئز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کھوکھے والوں کی دکانیں مسمار لوگ دکانیں چھوڑ کر فرار ہو گئے،یہ لوگ عرصہ دراز سے یہاں پر قابض تھے،شہریوں کا ردعمل۔تفصیلات کے مطابق واربرٹن ریلوے کی زمین کے ساتھ ساتھ عرصہ دراز سے قابض لوگ بل آخر اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ریلوئے افسران نے سٹرک زمین پر قابض مرغی فروش کباڑخانے جنہوں نے عرصہ دراز سے اپنے ناجائز قدم جمائے ہوئے تھے، اور چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔ریلوے افسران نے آپریشن کر کے عارضی دکانیں گرا دیں اور مالکان اپنی دکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ریلوے افرسان کی جانب سے ان سب کو وارننگ دی گئی کہ آئندہ اگر کسی نے بھی اس جگہ پر کوئی ناجائز دکان یاکھوکھاتعمیر کیا تو ان کے خلاف قانونی چارہ گوئی کی جائے گی۔

واربرٹن(ایریارپورٹر)واربرٹن کے نواحی گاؤں سانگیانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ واربرٹن کے نواحی گاؤں سانگیانوالہ تھانہ واربرٹن کے علاقہ میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دولہے کے دوستوں اور رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بھتیجے کی فائرنگ سے نیامت علی شدید زخمی ہو گیا جس کو بروقت طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل جہاں ڈاکٹروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں لاہور ریفر دیا۔جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضہ میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واربرٹن(ایریارپورٹر)واربرٹن پولیس نے نواحی گاؤں پنج احاطہ میں کاروائی کرکے منشیات فروش ملزم عبدالرشید سے 25لٹر شراب اور شراب کشید چالو بھٹی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ واربرٹن شہباز احمد ڈوگر کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،واربرٹن پولیس نے دوران گشت شہری کی طرف سے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے واربرٹن کے نواحی گاؤں پنج احاطہ سے موقع پر چالو بھٹی اور تمام سامان جس میں ایک ڈرم لہن،ایک عدد چکالہ،تانبیہ،ایک عدد پیالہ،پائپ،گڑوا،سلنڈربمعہ چولہا و دیگر سامان سمیت ملزم عبدالرشید رحمانی سے موقع پر 25لٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واربرٹن (ایریارپورٹر) زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے والے اساتذہ کو انعامات دیے جائیں گے۔جبکہ حکومت پنجاب تعلیمی ترقی کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار آج مرکز واربرٹن اور یونین کونسل جسلانی کے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار حسن بٹ اور ظہیر الدین بابر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے اساتذہ کو بھی تمام تر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ پرائمری سکولوں میں طلباء و طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو سکے انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر اور CEO ایجوکیشن ننکانہ افتخار علی بٹ خود سکولوں کا وزٹ کر کے معیار تعلیم اور طلباء کو مہیا کردہ سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واربرٹن(ایریارپورٹر)موٹر سائیکل سے ٹکرا کر 10سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ واربرٹن فیروزوٹواں روڈ پر موٹرسائیکل نمبرLEM-3886پر نواجوان فیروزوٹواں کی جنب جا رہا تھا کہ روڈ کراس کرتے ہوئے دس سالہ بچہ اچانک موٹرسائیکل کے آگے آگیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے بچہ زخمی ہو گیا۔ابتدائی طبی امداد کیلئے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

واربرٹن(ایریارپورٹر)پاکستان تحریک انصاف واربرٹن کے صدرایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع نے کہا ہے کہ عابد حسین چھٹہ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پی ٹی آئی مضبوط ہونے کے علاوہ شرافت کی سیاست کا نیا باب شروع ہو چکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ان کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں اور اگر پارٹی قائدین نے ان کو کسی طرح کی ذمہ داری سونپی تو پاکستان تحریک انصاف کا ایک ایک کارکن ان کے ساتھ کھڑا ہو گا،عوامی طاقت کے بل بوتے پر ہم ثابت کریں گے کہ ضلع ننکانہ اور شیخوپورہ پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط ترین گڑھ بن چکا ہے۔