اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

872,022FansLike
9,994FollowersFollow
567,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایم پی اے میاں طارق محمود نے ڈنگہ تا منگوال روڈ کا افتتاح کر دیا

ڈنگہ (نثار مغل) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما میاں طارق محمود نے افسران اور اہم شخصیات کے ہمراہ 7کروڑ 30لاکھ کی لاگت سے ڈنگہ تامنگووال روڈ 28لاکھ سے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چکوڑی بھیلوال کی عمارت کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر پنڈال میں پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، علاقہ کی بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی، چوہدری قیصر ساہی چیئرمین باگڑیانوالہ، چوہدری ظہر عباس مچھیانہ چیئرمین، چوہدری خالد مہدی دھکڑانوالی چیئرمین، محمد انور گورسی چیئرمین کرنانہ، چوہدری غلام احمد ممبر ضلع کونسل دھکڑانوالی، توقیر اسلم کٹاریہ وائس چیئرمین، میاں امجد محمود ڈنگہ، چوہدری محمد اختر امرہ، چوہدری عقیل نثار چک جانی، وائس چیئرمین چک جانی، چوہدری مشتاق احمد چیچیاں وائس چیئرمین، محمد عارف ڈوگہ وائس چیئرمین فتہ بھنڈ، اعجاز احمد گورائیہ ڈپٹی ڈی ای او، عمران جیڈ سب انجینئر ہائی وے، قیصر اسحاق مغل کونسلر، چوہدری محمد اقبال چکوڑی ناروے، چوہدری آصف کراڑیوالہ، چوہدری رخسار جوڑا، چوہدری فضل الحق وائس چیئرمین گھرکو بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر ایم پی اے میاں طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چکوڑی بھیلوا ل سمیت تمام دیہاتو ں کی تمام سڑکیں اور گلیاں پکی کر دی ہیں ہم تمام سکولوں کو کوالیفائیڈ اساتذہ فراہم کررہے ہیں تاکہ بچوں کا معیاری تعلیم بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ڈنگہ کی تمام سڑکیں کارپٹ بنا کر عوام کو تحفہ دینگے۔