اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,130FansLike
9,992FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاک فوج کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے پر پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیمرا نے اے آر وائی نیوز کے دو مختلف پروگرامز میں پاک فوج کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کرنے پر چینل کو نوٹسز بھجوا دئیے ہیں۔پیمرا کے مطابق ارشد شریف اور عارف حمید بھٹی نے اپنے پروگرامز میں جانبدارانہ اور من گھڑت تبصرے کئے جن سے پاک فوج کا مورال ڈاﺅن ہوا ہے۔پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ٹی وی چینل” اے آر وائی نیوز“کے پروگراموں میں افواج پاکستان کے خلاف بہتان تراشی اور نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر چینل کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے ہیں اور چینل کے سی ای او سے یکم جون 2017ءکو جواب طلب کر لیا ہے۔ پہلا اظہار وجوہ نوٹس ٹی وی چینل پر مورخہ 10مئی2017ءکو ڈان لیکس کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں جاری کیا گیا ہے، مذکورہ پروگرام میں ایک شخص ارشد شریف نے افواج پاکستان کے خلاف سنگین ، نامناسب اور ناروا الفاظ استعمال کئے اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ایک ٹویٹ کو واپس لئے جانے کے عمل ہر انتہائی غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرتے ہوئے اسے سانحہ1971ءسے تشبیہ دی۔ مذکورہ شخص کی یہ انتہائی شر انگیز تشبیہ پاکستان کے بہادر اور غیور جوانوں اور افسروں کے خلاف جو حالیہ دہشت گردی کے خلاف جو حالیہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں کی عظیم داستان رقم کر رہے ہیں ، نفرت پھیلانے کی کوشش کے زمرے میں آتی ہے، اس طرح کے تبصرے سے افواج پاکستان کا مورال گرانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔


دوسرا اظہار وجوہ اسی ٹی وی چینل کے ایک اور پروگرام ” دی رپورٹرز“ بتاریخ 16مئی2017ءمیں عارف حمید بھٹی نامی شخص کی طرف سے تبصرے پر جاری کیا گیا ہے، موصوف نے پاک فوج میں ایک من گھڑت اور خود ساختہ سروے کا ذکر بھی کیا، پیمرا کے لائسنس ہو لڈر کی حیثیت سے اے آر وائی پر لازم ہے کہ وہ ملکی آئین، قانون اور ریگولیٹر کی طرف سے دئیے گئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرے اور کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جو ملکی اداروں کی تضحیک یا آئین پاکستان اور پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ تا ہو۔ پیمرا نے اظہار وجوہ کے نوٹس کے ذریعے ” اے آر وائی نیوز“ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو دی گئی تاریخ کو ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے اور دونوں پروگرامز پر الگ الگ وضاحت مانگی ہے، جواب جمع نہ کروانے اور ذاتی شنوائی سے غیر حاضری کی صورت میں چینل کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔