اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک واپڈا کی ذمہ داریاں سوالیہ نشان؟

سرائے عالمگیر ( مرزا وسیم بیگ ) دینہ کا رہائشی نوجوان خلیل احمد شریف برادران کی تصاویر سمیت رمضان بازار کی فلیکسز لگاتے بجلی کے پول سے کرنٹ لگا اور بیمار ماں اور دل کے عارضے میں مبتلا باپ کامحنتی بیٹا مالک حقیقی کو جا ملا۔تفصٰلات کے مطابق جہلم دینہ کے شہر محلہ مفتیاں کا رہائشی 25 سالہ نوجوان محنتی خلیل رمضان بازار اور حکمران برادرن کی تشہیری فلیکس TMA کے احکام کی تعمیل کرتے ہوئے بجلی کے پول پر نصب کرتے کرنٹ لگنے سے نیچے گرا اور دم توڑ گیا۔ TMAحکام سمیت سیاسی شخصیات نے پوسٹ مارٹم نہیں کرانے دیا۔ لاکھوں روپوں اور TMAمیں اس کے بھائی کو ملازمت کا لالچ دیا جارہا ہے، جبکہ مرحوم نوجوان کے گھر میں غربت نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیںاور ماں بیمار اور باپ دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔