اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آفتاب کرنسی کی طرف سے انواع و اقسام کے کھانوں سے سجا دسترخوان ہرخاص وعام کیلئے روزانہ حاضر

کھاریاں(علی اکبر سے) نامور کاروباری ادارے آفتاب کرنسی (ACE Money Transfer) کی طرف سے ماہ مقدس رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دسترخوان لگائے گئے ہیں۔ جو کہ یکم رمضان المبارک سے شروع ہیں اور رمضان کے اختتام تک جاری رہیں گے۔ دسترخوان جی ٹی روڈ پر آفتاب کرنسی کے باہر لگائے گئے ہیں۔ ڈرائیوروں اورمسافروں سمیت ہر خاص و عام کیلئے بہترین کھانوں اور انواع و اقسام کی دیگر اشیاء سے سجے ہوئے دسترخوان روزانہ حاضر ہوتے ہیں۔ ادارے کی طرف سے پچاس کے قریب سٹاف ممبرزروزہ داروں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفتاب اشرف گوندل اور ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ دسترخوان کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔