اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بکریوں کے باڑے میں آتشزدگی ،500بکریاں ہلاک 250زخمی

منڈی بہائوالدین ( منظر سجاد ) منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاوں حاصلانوالہ کےقریب جھگیوں میں گذشتہ رات بکروں کے باڑے میں خوفناک آتشزدگی ہونے سے ۔500 سے زائد لاکھوں روپے مالیت کے سینکڑوں مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔تفصیلات کے مطابق رضا خاں اور عبداللہ وغیرہ خانہ بدوش کے بکروں کے باڑے میں گذشتہ روزاچانک آگ بھڑگ اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مویشیوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا اور آگ تیز ہوا کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی ۔جس سے باڑے میں500 بھیڑ بکریاں زد میں آگئیں ۔250 کے قریب جانور جل گئے۔درجنوں جزوی زخمی کوئے ہیں پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ گندم کی کٹائی کے بعد کھیت میں لگنے والی آگ سے رونما ہوا ۔اہل دیہہ حاصلانوالہ اور چھوہرانوالہ کے لوگوں نے موقع پرپہنچ کر ڈیرہ منڈانوالہ میں آگ کو گھروں میں پھیلنے سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا