اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرپشن کے الزام میں برازیل کے سابق صدر کو ساڑھے نو سال قید کی سزا

برازیلیہ(آن لائن)برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے نو سال قید کی سزا سنادی گئی ۔اس مقدمے کے جج کا کہنا ہے کہ لوئیز لولا ڈی سلوا اس فیصلے کے خلاف ایپل کر سکتے ہیں۔برازیل کے سابق صدر نے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ انھوں نے ریاستی آئل کمپنی پیٹروبراس میں بدعنوانی کے حوالے سے رشوت کے طور پر ایک اپارٹمنٹ لیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔ انھوں نے سختی سے ان الزامات کی تردید کی ہے۔لوئیز لولا ڈی سلوا دو مرتبہ برازیل کے صدر منتخب ہوئے تھے اور انھوں نے یہ عہدہ سنہ 2011 میں چھوڑا تھا۔ان کے وکلا نے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ ان کے موکل بے قصور ہیں اور وہ اس کے خلاف ایپل کریں گے۔ریو میں موجود بی بی سی کی نامہ نگار کیٹی واٹسن کا کہنا ہے کہ لوئیز لولا ڈی سلوا ایک مقبول سیاستدان رہے ہیں اور یہ فیصلہ برازیل کو مزید تقسیم کر دے گا۔