اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آفتاب کرنسی ایکسچینج یورپ کی سالانہ تقریب اٹلی کے شہر بلونیا میںمنعقد ہوئی

بلونیا( ملک زاہد اعوان )آفتاب کرنسی ایکسچینج یورپ کی سالانہ تقریب اٹلی کے شہر بلونیا میںمنعقد ہوئی جس میں آفتاب کرنسی کے چیف ایگزیکٹیو راشد اشرف نے آفتاب کرنسی کے سفر کے حوالے سے بتایا کہ کیسے ایک ملک سے شروع ہونے والی یہ کمپنی آج 81 سے زائد ممالک میں اپنی سروسز فراہم کر رہی ہے ۔

اپنی اس کامیابی کو انہوں نے ورکرز اور ایجنٹس کی ان تھک محنت سے منسوب کیا۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن روم تنویر احمد اور ویلفیر اتاشی اٹلی رضوان صلابت تھے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کے انتظامات اور سروسز کو آفتاب کرنسی کی بہترین کاوش قرار دیا ۔

ڈاکٹر ظفر اقبال ہیڈ آف گلوبل ریمیٹنس جے ایس بنک ، رضوان خان جی ایم نیشنل بنک جرمنی اور سماجی رہنما آصف رضا اٹلی نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔مہمانان گرامی نے آفتاب کرنسی کی دن دگنی رات چگنی ترقی کو ملک کےلئے فائدہ منداورپاکستان کا اثاثے سے تشبیہہ دی۔ آفتاب کرنسی یورپ کے تمام کنٹری ہیڈز نے بھی تقریب میں شرکت کی اور آفتاب کرنسی کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا ڈائریکٹرکلیم اللہ گیلانی، ڈاریکٹر طارق محمود اور کنٹری ہیڈز طارق محمود، قمر لطیف ، عابد لطیف ، بابر اور آفتاب بھٹی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایجنٹس اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

باباے اٹلی بشیر امرا اور دیگر شرکاء نے آفتاب کرنسی کو پاکستانیوں کا فحر قرار دیا۔ آفتاب کرنسی کے ایجنٹس کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹس دیے گے، سرٹیفیکیٹ لینے والوں میں سید قمر عباس ، تنویر احمد ، اظہر عباس، محمد زبیر ، محمد سجاد ، فلک سیار، امجد اقبال ، فرخ رشید ، کاشف ندیم ، محمد عدنان ریاض ، نثار احمد ، بلال مصطفیٰ اعوان ، اعجاز حسین ، ایندو بالا ، قمر الحسن الدین ، اشفاق احمد ، محمد علی باجوہ ، محمد افضل الکریم ، جمیل احمد زکی ، آسیہ بیگم اور محمد اعظم ہیں بیسٹ ایجنٹ ایوارڈ کے علاوہ تقریب میں قراء اندازی کے ذریعے دس خوش نصیبوں کو موبائل فون سیٹ بھی دیے گے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈاریکٹر کلیم اللہ گیلانی نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔ یادرہے کہ آفتاب کرنسی اس وقت دنیا کے 81 ممالک میں ACEمنی ٹرانسفر کے نام سےترسیل زرکی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

آفتاب کرنسی یورپ کی سالانہ تقریب اٹلی کے شہر بلونیا میںمنعقد ہوئی رنگا رنگ تقریب کا احوام بتا رہے ہیں ملک زاہد اعوان

Posted by News Alert on Dienstag, 24. Oktober 2017