اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,372FansLike
9,992FollowersFollow
566,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ویمنز ورلڈ کپ فائنل : بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

لندن : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل آج میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان میں آج کھیلا جائے گا،جس میں بھارت اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ خیال رہےکہ دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے سات میں سے چھ میچ جیتے جبکہ بھارت نے 7 میں سے 5 میچ جیتے۔ یاد رہےکہ انگلینڈ کو گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم نے دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے،اس سے قبل 2005 میں اس مقام پر پہنچی تھی۔ واضح رہےکہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔