اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دورۂ پاکستان کیلیے سری لنکن پلیئرز کی جانب سے بائیکاٹ کا خدشہ

سری لنکا کیخلاف یواے ای میں جاری سیریز کے آخر میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں بھی شیڈول کیا گیا ہے،البتہ اس مقابلے کے حوالے سے مثبت اطلاعات سامنے نہیں آرہیں، مقامی میڈیا سے بات چیت میں ایک کرکٹرنے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے لیکن کھلاڑی کیا سوچ رہے ہیں اس کو بھی جاننا ضروری ہوگا،ہماری ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ ختم ہوا تھا، متاثرہ پلیئرز اس وقت اسکواڈ میں شامل نہیں لیکن ماضی کی تلخ یادیں اب بھی ستا رہی ہیں، فی الحال کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے لاہور جانے کے حق میں نہیں ہیں، دیکھیں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت یواے ای میں سیریز کیلیے موجود سورنگا لکمل دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی بس میں شامل تھے، چند روز قبل انھوں نے بھی کہا کہ تھا کہ میں وہ ڈراؤنا خواب کبھی نہیں بھلا سکتا۔دوسری جانب بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے کہاکہ رواں ہفتے آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیںٹ گے، اگر انھوں نے گرین سگنل دیا تو ہمارا ایک خصوصی نمائندہ بھی پاکستان جائیگا، رپورٹ کی روشنی میں کوئی حتمی فیصلہ کرینگے۔