اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دوسرا ٹی ٹونٹی۔۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت اپنے نام کر لی

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور منرو نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 25 کے مجموعی اسکور پر منرو ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی کین ولیمسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔اوپنر مارٹن گپٹل بھی صرف 26 رنز بناکر 52 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور نیوزی لینڈ کی آدھی سے زیادہ ٹیم صرف 64 رنز پر پویلین لوٹ چکی ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور احمد شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز کی شراکت قائم کی تاہم احمد شہزاد 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی اور 96 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت کپتان سرفراز احمد اور بیٹسمین بابر اعظم نے سنبھالی، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 91 رنز کی شراکت قائم کی تاہم سرفراز احمد 187 کے مجموعی اسکور پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم نے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 201 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ٹور میں ابھی تک مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے، ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیریز میں واپسی کے لیے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تمام میچز میں شکست دیکر وائٹ واش کرچکا ہے جب کہ ٹی 20 سیریز میں بھی نیوزی لینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔