اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,305FansLike
9,980FollowersFollow
562,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیرآباد :مسافر بس اور وین میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

وزیرآباد: مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیرآباد میں قینچی موڑ کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانیوالی بس وین سے ٹکرا گئی، حادثے میں وین کے ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا جبکہ 8 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار مسافر وین قلعہ دیدار سنگھ سے راولپنڈی جا رہی تھی، قینچی موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔