اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,316FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پنجاب میں میڈیکل سٹورزکی مکمل ہڑتال کااعلان

منڈی بہاؤالدین(شاہدراٹھور)پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی کیمسٹ 26اپریل سے غیر معینہ مدت تک مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرینگے،ڈرگ ایکٹ 2017 کی ترامیم کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم ،ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز مالکان اور ہومیو پیتھک دیسی، فارمیسی ایسوسی ایشنوں نے دوکانوں کو تالے لگا کر احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کر لیا،یونین کے تمام ممبران حکومت پنجاب سے ڈرگ ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں،موجودہ ایکٹ فارما انڈسٹری کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے،لائسنس یافتہ اور جعلی ادویات بنانے والوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کرنا کہاں کا انصاف ہے، ظالمانہ ترامیم کی واپسی تک غیر معینہ مدت تک شٹرڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی۔