اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ماریہ شراپوا، انجلیق کربر اور رافیل نڈال کی فتح

سڈنی:آسٹریلین اوپن میں سٹار ٹینس کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، ماریہ شراپوا، انجلیق کربر کے علاوہ رافیل نڈال نے بھی سٹریٹ سیٹس میں فتح سمیٹ لی۔ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن ” میں زبردست مقابلے جاری ہیں، ویمن سنگلز میں روسی کوئن ماریہ شراپوا نے سوئڈش حریف کو ناکوں چنے چبوائے، صفر کے مقابلے میں دو سیٹ جیتنے والی ماریہ شراپوا کا تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن کیرولینا وُزنائیکی سے مقابلہ ہو گا۔مطابق عالمی نمبر ایک انجلیق کربر نے برازیلی حریف کو چھ دو اور چھ تین سے آؤٹ کلاس کر دیا، جرمن کھلاڑی نے بڑی جیت سے برتری کی دھاک بٹھائی۔اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے رومانین مدمقابل کو دو صفر سے ہرا کر سفر تمام کردیا۔سابق عالمی نمبر ایک انجلیق کربر نے برازیلی حریف کو چھ دو اور چھ تین سے آؤٹ کلاس کر دیا، جرمن کھلاڑی نے بڑی جیت سے برتری کی دھاک بٹھائی۔اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے رومانین مدمقابل کو دو صفر سے ہرا کر سفر تمام کردیا۔مردوں کے سنگل مقابلوں میں سترہ گرینڈ سلیم کے چیمپئن رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں سیٹ پکی کر لی۔