اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے میزبان تھائی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، پتایا میں جاری ایونٹ میں فاتح ٹیم کا اب ہانگ کانگ سے مقابلہ ہوگا۔پاکستان کی جانب سے عباس زیب، محمد فرحان ہاشمی اور محمد حمزہ خان نے حریف کھلاڑیوں عباس عبداللہ، ورتپول اور وسیس تھونگ تھیری کو باآسانی زیر کرتے ہوئے 3-0 سے فتح کے ساتھ پیش قدمی چاری رکھی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنے پانچوں میچز میں چائنیز تائپے، سری لنکا، کوریا، بھارت کے بعد اب تھائی لینڈ کو بھی شکست دیتے ہوئے پول اے میں سر فہرست رہی۔