اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,293FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نیلا رنگ لڑکوں کے لیے اور گلابی لڑکیوں کے لیے کیوں مخصوص ہے ؟

نیلا رنگ لڑکوں کے لیے اور گلابی لڑکیوں کے لیے ہے، یہ بات اب روزمرہ کا حصہ بن چکی ہے۔ نہ صرف کپڑوں بلکہ ضرورت کی ہر چیز میں رنگوں کے اس انتخاب کا خیال رکھا جاتا ہے۔تاہم برسوں پہلے یہ تصور الٹ تھا۔1927 میں ٹائم میگزین نے ایک چارٹ شا ئع کیا تھا جس میں چار بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز نے لڑکوں کے لیے گلابی رنگ کے ملبوسات تجویز کیے تھے۔1918 میں نومو لود بچوں کے اسٹور ارن شا کے مطابق  لڑکوں کے لیے گلابی اور لڑکیوں کے لیے نیلا رنگ قابل قبول ہے۔اس کی وجہ اسٹور کی جانب سے یہ بتائی گئی کہ گلابی رنگ زیادہ مستحکم اور مضبوط رنگ سمجھا جاتا ہے اس لیے اسے لڑکوں کے لیے ہونا چاہیے جب کہ نیلا رنگ زیادہ لطیف اور نازک ہوتا ہے اس لیے وہ لڑکیوں پر زیادہ اچھا لگتا ہے۔سماجیات کے ماہر کے مطابق یہ تصور بیسیوں صدی سے پہلے ہی تبدیل ہونا شروع ہو گیا تھا۔ نیلا رنگ لڑکوں پر اچھا لگتا ہے اور گلابی لڑکیوں پر، اس تصور نے اپنی جگہ بنانی شروع کی اور فیشن مارکیٹ نے رنگوں کے اس تصور کو رائج کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔