اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

راولپنڈی:شعبہ مگس بانی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ۔۔۔

راولپنڈی(عامر عباسی سے )محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ مگس بانی راولپنڈی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد مگس بانوں اور اس شعبے میں دلچسی رکھنے والے افراد کو جدید سائنسی بنیادوں پر تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں ماہرین نے جدید سائنسی طریقوں پر شہد کی مکھیاں پالنے کے حوالےسے لیکچر دیے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ شہد کی مکھیاں پال کر اچھا منافع کمایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر آصف رزاق ماہر حشرات شعبہ مگس بانی بے بتایا کہ مگس پانی کے پیشے سے وابسطہ افراد کو چاہیے کہ اس شعبہ کے ماہرین سے جدید سائنسی طریقوں سے متعلق آگاہی حاصل کریں۔ اس وقت پاکستان مین چار قسم کی مکھیوں سے شہد حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر محترمہ خالدہ عباسی نایب ماہرحشرات نے شرکاء کو مگس بانی کے فواید ، شہد کی اقسام، اور شہد حاصل کرنے کے جدید سائنسی طریقوں کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کو شہد بنانے کے لیے سرسوں ، تارامیرا، کینو، مالٹا، پھلائی،بیر، سورج مکھی اور لوسرن جیسے پودوں کی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے شہد کی مکھیوں کے کیٹروں اور بیماریوں کے تدارک کے جدید طریقوں کے متعلق بھی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شدید موسم میں کس طرح تحفظ کرنا ہے۔ اس کے بعد شرکاکو عملی طریقوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ آخرمیں شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گی۔