اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری،شہری موسم سےلطف اندوز۔۔۔۔

سیالکوٹ(عدیل ولی سے)سیالکوٹ میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جس سے موسم خوشگوار اور سرد ہو چکا ہے۔ سیالکوٹیوں نے موسم کا مزہ لینے کے لئے پکوڑے اور سموسے کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تین روز سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سیالکوٹ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور صبح سے آسمان پر کالے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں رم جھم سے موسم دلفریب اور خوشگوار ہو چکا ہے اور جموں سے آنے والی ٹھنڈی ہوائوں نے موسم کو مزید سرد بنا دیا ہے تو سیالکوٹیوں نے موسم کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے پکوڑے اور سموسے کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے تک بارش کا امکان ہے سیالکوٹ میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔کیمرہ مین کامران کے ساتھ عدیل ولی نیوزالرٹ سیالکوٹ