اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

منڈی بہاؤالدین: رسول بیراج کے قریب نہر سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد۔۔۔!

منڈی بہاؤالدین(خرم شہزاد سے)منڈی بہاؤالدین سے بارودی مواد برآمد۔5ماٹرگولے، 6 اسموگ بم،31 سیفٹی کوراور20 فیوز برآمد کرلئے گئے جبکہ مزید اسلحہ کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ۔رسول بیراج کے قریب ماہی گیروں نے نہر کی تہہ میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع مقامی پولیس کو دی۔ جس پر سی ٹی ڈی،بم ڈسپوزل سکواڈ،ریسکیو1122اور پولیس سمیت متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئےاور آپریشن کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔اسلحہ کی حتمی تعداد آپریشن مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔دوسری جانب اہل علاقہ میں خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے ۔ مقامی نہر سے اتنی بڑی تعداد میں ملنے والا بارودی مواد قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔جبکہ پولیس کا کہناہے کہ برآمد ہونے والا بارود ناکارہ ہے اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔