کراچی میں بلی کی ہلاکت پر مقدمہ

کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں ایک شہری کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی جس کے بعد شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں شہری کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے، یہاں کی پولیس اور عدالت بھی جانوروں کےتحفظ کے لیے اقدامات کریں۔سٹی کورٹ نے بلی کی موت کی ذمہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔