اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات: پورے ضلع میں450ہسپتال بند۔۔ڈاکٹرز اور FBRکے تنازعہ میں مریض خوار ۔۔!

گجراتـ(عابد علی شاہ سے)ضلع گجرات کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث علاج معالجہ کیلئے دور دروازسے آئے مریضوں خوار ہو کر رہ گئے۔450 ہسپتالوں میں دوسرے روز بھی ایف بی آر کے ناروا سلوک کیخلاف مکمل ہڑتال جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ھے کہ ایف بی آر کمشنر کی معطلی اورضلع بدری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ کمشنر کو 24گھنٹوں میں معطل نہ کیا گیا تو پیرکےروز ایف بی آر گجرات دفتر کے سامنے ضلع بھر کے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف احتجاجی دھرنا دینگے ۔اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بدھ کو گجرات چیمبر کے پلیٹ فارم سے صنعتی ۔ تاجر۔ بزنس۔ ڈاکٹر کمیونٹی ضلع میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کریگی۔ جسمیں فین ۔ پاٹری ۔ فرنیچر ۔ سبزی اورفروٹ منڈی کے تاجروں سمیت ہر طبقہ کے کاروباری لوگ شریک ہونگے ۔شٹر ڈاون ہڑتال کے بعد احتجاج کا دائرہ کار گوجرانوالہ ڈویژن اور صوبائی سطح پر پھیلایا جائیگا۔ کمشنر ایف بی آر ضیغم عباس اور ضلعی انتظامیہ نے مریضو ں کو خواری سے بچانے اور ریلیف دینے کیلئے ڈاکٹرز کمیونٹی سے مذاکرات کرنے کی بجائے مکمل چپ سادھ رکھی ہے۔