جاپان میں تکیوں کی جنگ چھڑ گئی

ٹوکیو: تکیوں کی لڑائی ایک بین الاقوامی کھیل ہے اور عالمی سطح پر اس کھیل کا سالانہ انعقاد بھی کیا جاتا ہے. اسی طرز پر جاپان میں‌ منعقدہ دلچسپ مقابلے میں درجنوں افراد نے حصہ لیا.گزشتہ روز جاپان میں بھی تکیوں کی لڑائی کے 7ویں سالانہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں پورا ہال روئی کے گا لوں سے ڈھکا نظر آیا جب درجنوں افراد نے ایک دوسرے پر تکیے بر سائے۔ٹیموں کی صورت میں کئی افراد تکیوں سمیت موٹے موٹے گدوں سے بھی لڑائی میں شریک دکھائی دئیے اور اس دلچسپ کھیل میں حصہ لیا۔ خواتین بھی اس جنگ میں پیچھے نہ رہیں اور حریف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران تکیوں کی لڑائی کے کھیل نے خاصی شہرت حاصل کی ہے اور مختلف ممالک میں اس کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔