اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کھیل کا میدان نہ ہونے پر کھلاڑیوں اور طلباء کا احتجاج

ٹانڈہ (ایم زاہد چوہان )او سی ٹانڈہ کالج چوک میں طالب علموں کا کھیلوں کے لیے گراونڈ نہ ہونے پر یوسی ٹانڈہ تک ریلی یونین کونسل ٹانڈہ دفتر کے باہر اجتجاج شدید نعرے بازی طالب علموں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے وی اوگجرات کے مرکز ٹانڈہ میں طقلب علموں نوجوانوں کا کھیلوں کے لیے گراونڈ نہ ہونے اور گورنمنٹ ہائر سکول کے گراونڈ کو پرنسپل کی جانب سے بند کرنے کے خلاف طالب علموں نے دفتر یونین کونسل ٹانڈہ کے باہر اجتجاج کیا اور نعرے باذی بھی کی نوجوانوں کا یہ کہنا تھا کہ مرکز ٹانڈہ کی آبادی 26000 کے قریب ہے اور ٹانڈہ تقریبا65 دیہات کا مرکز ہے جس میں نوجوانوں کے لیے نہ کوئی گراونڈ ہے اور نہ ہی کوئی اور تفریح گاہ جس کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات کیجانب مائل ہورہی ہے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپل نے بھی اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے طالب علموں کے لیے سکول کا گراونڈ بند کر رکھا ہے ہم اب جائیں تو جائیں کدھر نوجوانوں نے وزیر اعلی پنجاب ڈی سی گجرات اور مقامی چئیرمین حاجی رفیق اشرف صراف سے گراونڈ کا فوری مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ٹانڈہ میں نوجوانوں کے لیے گراونڈ کے لیے اقدامات نہ کیے تو سٹوڈنٹس کی سونامی سڑکوں پر نکلے گی جسے کوئی بھی طاقت روک نہیں سکے گی اور تمام نقصان کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی اس موقع پر چئیرمین یوسی ٹانڈہ رفیق اشرف صراف نے طالب علموں سے مذاکرات کیےکہ گراونڈ کی جگہ موجود ہے محکمہ مال سے نشاندہی کے لیے رپورٹ بنواتے ہیں جس پر طالب علموں نے اپنا اجتجاج ختم کیا اود چئیرمین زندہ آباد کے نعرے لگاتے پر امن منتشر ہوگے