اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب :4 روزہ میلہ مویشیاں ، پوزیشن ہولڈز میں انعامات تقسیم

ننکانہ صاحب ( عثمان سندرانہ ) خوشحال کسان ،خوشحال پاکستان،ننکانہ صاحب میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے بفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتوکی میں آل پاکستان 4 روزہ میلہ مویشیاں میں پوزیشن حاصل کرنے والے جانوروں کے مالکان میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیاتفصیلات کے مطابق ضلعی محکمہ لائیوسٹاک ننکانہ صاحب میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ننکانہ ڈاکٹر حیدر علی خاں ،سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر خورشید عالم سمیت محکمہ کے افسران وملازمین اور کسانو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویڑن ڈاکٹر اشرف تھے ۔جنہوں نےمختلف کیٹگریز کے مقابلہ جات میں بلیک گولڈ، 1st، سیکنڈ ،اور 3rd آنے والے جانوروں کے مالکان میں ٹرافیاں اعزازی سرٹیفیکیٹ اور چیک تقسم بھی کیے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر محمد اشرف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ننکانہ ڈاکٹر حیدر علی خاں ، اور دیگر مہمانوں نے میلہ میں شرکت کرنے والے مویشی پال حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پال حضرات کے جانوروں کو پالنے کے مقابلہ جات، معاشرہ میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا باعث ہیں ان میلوں کے انعقاد سے معاشی سر گرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر اشرف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ننکانہ ڈاکٹر حیدر علی خاں ،سینیئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود اور سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر خورشید عالم نے کہا کہ مال مویشی دیہی زندگی کا حسن اور معاشی سر گرمیوں کا منبع ہے جانور کاشتکاروں کا قیمتی اثاثہ ہیں.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لائیوسٹاک افسران کا کہنا تھا کہ آج کی ،