پرائیویٹ اسکولوں پر عدالت برہم

زائد فیسز وصول کرنے والے پرائیویٹ اسکولوں کی شامت آگئی
دو، دو اور تین تین ماہ کی فیس طلب کرنے پر سندھ ہائی کورٹ برہم۔
طلباء سے زائد فیسیں وصول کرنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی اس موقع پر جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دئیے! آپ لوگ تو محکمہ ٹیکس سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔
عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ کریں، ابھی نرمی سے کام کر رہے ہیں سختی پر مجبور نہ کریں ،
دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا اساتذہ کو بھی تین ماہ کی تنخواہ ایڈوانس میں دیتے ہیں؟؟ پپبلک فاؤنڈیشن کے وکیل کا جواب میں کہنا تھا کہ کیمبرج طلبہ کے امتحانات مئی میں ہوں گے، اس لیے تین ماہ کی فیس ایک ساتھ وصول کی جارہی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر مئی میں سیشن ختم ہوجاۓ گا تو جون اور جولائی کی فیس کا کیا جواز ؟؟؟ہم بار بار سمجھا رہے ہیں مگر آپ لوگ سمجھنے کو تیار نہیں۔
عدالت نےفائونڈیشن پبلک ،ہیڈ اسٹارٹ اور دیگر اسکولوں کو 15اپریل تک نیا چالان جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے پرایئویٹ اسکولوں کو ایک ماہ سے ذائد فیس وصولی سے روک دیا۔ عدالت نے حکم تمام اسکولز 20 فیصد کٹوتی والا چالان ایک ہفتہ میں جاری کریں..