اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان کو گرفتار کرلیا
رینجرز نےکلاکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم روزی رحمان کو گرفتار کیاجو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ سعید آباد ،بلدیہ ،کلفٹن اور کلاکوٹ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے 8ملزمان رضوان، محمد احسان عرف جعفرعرف تالو،ےٰسین،عبداللہ عرف چھوٹو،ظاہر شاہ عرف شاہ جی،عاصم عرف اچھو،فضل سبحان اور عبد الجبار کو گرفتار کیاجولوگوں سے لوٹ مار کرنے،منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی۔تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔