اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اظہرعباس ،نعمان محمود، ساحر شمشاد مرزا اور فیض حمید شامل ہیں۔میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا اس وقت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، میجر جنرل اظہرعباس اس وقت کمانڈنٹ انفنٹری کوئٹہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔میجر جنرل فیض حمید اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ جی او سی پنو عاقل بھی رہ چکے ہیں، میجر جنرل نعمان محمود بھی اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔