اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلرگرفتار

سندھ رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی،ایم کیوایم (لندن)سے تعلق رکھنے والاملزم کنورعمران علی خان عرف عمران اعجازگرفتارکرلیاگیا،ملزم ناظم آباد گلبہارسیکٹرکی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاانچارج رہ چکاہے۔تفتیش ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے،ملزم عمران نےلیاقت آباد کےسابقہ ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویزمحمود کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹرپرویزمحمودکو 11 ستمبر 2012 کو ان کے ساتھی خلیق اللہ سمیت تھانہ ناظم آباد کی حدود میں قتل کیا گیاتھا۔ ٹارگٹ کلنگ کےعلاوہ ملزم ایم کیو ایم (لندن) کے لیے اسلحے اور ایمونیشن کو ذخیرہ کرنے کا بھی کام انجام دیتا تھا۔