اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیب کراچی کی عوام کے لیے کُھلی کچہری،لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

 نیب کراچی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اورعوام کی براہ راست نیب تک رسائی کے لیے ایک قدم اور آگے۔ نیب نے کراچی کےعوام کے لیے کھلی کچہری لگا لی۔ ترجمان نیب کے مطابق کھلی کچہری میں مختلف لوگوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ ایک بڑی تعداد میں شہریوں نے سرکاری افسران کے خلاف زمینوں پرقبضےاور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف شکایات درج کرائیں۔ ڈی جی نیب نے موقع پرپاکستان پوسٹ آفس ہاؤسنگ سوسائٹی، محکمہ انہار سندھ، سوداگران ہاؤسنگ سوسائٹی، محکمہ لینڈ اینڈ ریونیو اور بلڈر مافیہ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی ویری فیکیشن کے احکامات جاری کیے۔ ترجمان نیب کراچی نے کہا ہے کہ کھلی کچہری ہر مہینے کی آخری جمعرات کو کراچی میں لگتی رہے گی۔