اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات: سلیم سرور جوڑا کی وزیرا علیٰ پنجاب سے ملاقات،دورہء گجرات کی دعوت ۔۔۔!

گجرات(محمود اختر محمود سے)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر چوہدری سلیم سرو رجوڑا کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ، گجرات کے دورے کی دعوت۔ شہر کے عوامی مسائل ، سڑکوں کی ابتر حالت، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا او رگجرات شہر کے لئے سپیشل پیکج کے لئے درخواست دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات کے دورے کی دعوت قبول کیا اور کہا کہ وہ مئی میں گجرات کا دورہ کریں گے اور انشاءاللہ گجرات شہر کی حالت بدلنے کے لئے فنڈز بھی جاری کئے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری لیاقت علی بھدر اور میاں اختر حیات بھی موجود تھے۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو گجرات کی ابتر حالت سے آگاہ کیا او رکہا کہ انتخابات میں ہم نے گجرات کے عوام سے سیوریج ، سڑکوں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے وعدے کئے تھے جو پورے کرنے کا وقت آچکا ہے۔ گجرات کی تعمیروترقی کیلئے خصوصی پیکج دے اورکہا کہ عوام کو ان مسائل سے نکالا جا سکے۔