اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پارک لین کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، آصف علی زرداری کا سندھ ہائی کورٹ میں جواب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین سے متعلق دیوانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارک لین اسٹیٹ کنسٹرکشن کمپنی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ صدرمملکت بننے سے قبل وہ پارک لین کے 25 فیصد شیئرہولڈر تھے۔ صدر بننے کے بعد کمپنی کی ڈائریکٹر شپ چھوڑ دی تھی۔ ڈائریکٹرشپ چھوڑنے کے فیصلے سے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا تھا۔ آصف علی زرداری نے استدعا کی قرار دیا جائے کہ کمپنی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارک لین اسٹیٹ اوردیگر سے 17 مئی کوجواب طلب کرلیا۔