اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایف آئی اے کا کارنامہ، جامعہ کراچی کی خاتون پروفیسر کی کیس فائل غائب

جامعہ کراچی کی خاتون پروفیسرکوحراساں کرنے کا معاملہ نیا موڑاختیارکرگیا، ایف آئی اے ملزم کو بچانے میں سرگرم ہوگئی، کیس فائل غائب کرکے خاتون پروفیسر کو ہی حراساں کرنے لگی،عدالت کے متعدد بار احکامات کے باوجود کیس کے تفتیشی افسر حامد علی نے کیس فائل پیش نہیں کی، ملزم فرحان کامرانی کے ساتھی خاتون پروفیسر کو مختلف طریقوں سے حراساں کررہے ہیں، ملزم فرحان کامرانی 4 اکتوبر سے گرفتار ہے جبکہ چار بار بیل بھی مسترد ہوچکی ہے، ملزم فرحان کامرانی جعلی آئی ڈی کے ذریعے خاتون پروفیسر کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر اپ لوڈ کرتا تھا، کراچی : ایف آئی اے نے  جامعہ کراچی کی متاثرہ خاتون پروفیسر کی جعلی آئی ڈی کے ذریعے غیر اخلاقی تصاویر،  وڈیوز فیس بک پر اپ لوڈ کرنے پر جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کیا تھا