اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈی جی انوائرونمنٹ پروٹیکشن کا میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا دورہ

ڈائریکٹرجنرل سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن نعیم احمد مغل نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرآمد پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل زکاالرحمن نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں صنعتی فضلے اورکوڑا کرکٹ کے باعث پیدا ہونے والی سمندری آلودگی کے معاملات پر بات چیت ہوئی، ڈی جی سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ان کے بہاؤ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ دوران ملاقات ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ اوراس کے سمندر میں بہاؤ کے امور بھی زیر بحث لائے گئے ۔ ڈی جی پی ایم ایس اے نے ڈی جی ایس ای پی اے کے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا  کہ زمینی آلودگی کے خطرے کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا جو سمندری آلودگی کا بہت بڑا ذریعہ ہے اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔