پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ کھٹری ہے،وطن کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کے زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس بھارت کے غیر آئینی قدم اور ایل اوسی صورت حال پر غور کیا گیا۔ پاکستانی حکومت کی جانب سےکشمیرمیں بھارتی اقدام کومستردکرنےکی حمایت بھی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نےکبھی بھی مقبوضہ کشمیرمیں آرٹیکل 370 یا 35 اےکوقبول نہیں کیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے اورہم ہرطرح کےحالات کےلیےتیارہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم وطن کےدفاع کے لیے ہرحدتک جائیں گے اورپاک فوج کشمیریوں کا جدوجہد کےاختتام تک ساتھ دےگی۔