اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 3جوان شہید

بھارت کی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے شدید فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ جوابی فائرنگ میں پانچ بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔؎ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں، شہداء میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ شہید نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے ہے۔ لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے پانچ بھارتی فوج ہلاک ہو گئے ہیں، بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متعدد بھارتی بنکر تباہ کر دیئے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم جانے کے بعد بڑھتے ہوئے پریشر کو موڑنے کے لیے اس طرح کے اقدام اٹھا رہا ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔