اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

التجا مفتی نےمقبوضہ وادی میں بھارتی اقدامات کی کھل کر مخالفت کر دی

کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم، لاک ڈاؤن اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف پھٹ پڑیں۔ التجا مفتی نے وادی میں بھارتی اقدامات کی کھل کر مخالفت کر دی۔ انکا کہنا ہے کہ کشمیری سوچ رہے ہیں کہ تقسیم کے بعد انڈیا سے الحاق کا فیصلہ درست تھا یا نہیں، کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر ہی کرلیا گیا، کشمیری پس رہے ہیں، حالات اب مزید خراب ہوں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وادی میں انٹرنیٹ بند کی گئی ہے کہ لوگ حالات دنیا کے سامنے نہ لاسکیں، کشمیریوں کو دو ماہ سے قید میں رکھا گیا ہے، ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں ہمارے لیے بات کی، تقریر کے بعد کشمیریوں نے سڑکوں پر آ کر نعرے بازی کی، کشمیریوں کو اپنے موقف کی تائید پر اچھا لگا۔