اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,305FansLike
9,980FollowersFollow
562,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دتہ خیل میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ہلاک دہشتگروں کی شناخت نوار عرف کمانڈنٹ، ظفرعرف ڈودا، جمیل عرف ٹیٹک اور میرو کے نام سے ہوئی جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت تا حال نہ ہوسکی، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔