اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکی وبرطانوی کورونا ویکسین کا ایران کا بائیکاٹ ، یہ ملک قابل بھروسہ نہیں،آیت اللہ خامنہ ای

تہران (آن لائن )چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کا علاج دریافت نہیں کیا جا سکا،اس حوالے سے کئی ممالک نے اپنے طور پر کئی ویکسین بنائی ہیں جو کہ تجرباتی مراحل میں ہیں۔
امریکہ ، برطانیہ اور فرانس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی ہے اور اسے پوری دنیا میں بجھوا رہے ہیں ، مگر اس حوالے سے کشیدگی کے چلتے ایران نے امریکی و برطانوی کورونا ویکسین لینے سے انکار کر دیا ہے ،
ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے ویکسین لینے پر پابندی لگا دی اور کہا یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں، اب یہ ویکسین کسی اور قابل بھروسہ ملک سے لی جائے گی،
ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد بارہ لاکھ چوہتر ہزار سے زیادہ اور اموات چھپن ہزار سے زائد ہیں۔
ایران میں گذشتہ ماہ مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش شروع کر دی گئی ہے،