اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ایس ایل 7،ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے دی

لاہور(آن لائن) ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لئیے کوالیفائی کر لیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے 183 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا جس کے جواب میں پشاور زلمی 20 اوورز میں 140 رنز ہی بنا پائی ۔قذافی اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعودنے پہلے اوور میں 7 رنز کے ساتھ میچ اوپن کیا۔چھٹے اوور کے احتتام تک سلطانز کے اوپنرز نے 53 رنز کمائے ۔شان مسعود نے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک بار پھر انفرادی 50 رنز مکمل کئیے۔98 کے مجموعی اسکور پر کپتان 34 رنز بنا کر پیڈ پر لگنے والی بال پر آوٹ قرار دے دئیے گئے ۔15 ویں اوور کا کھیل مکمل ہوا تو سلطانز کا اسکور 125 تک پہنچ چکا تھا۔ تبھی شان مسعود 68 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ۔رائلی روسو صرف 15 رنز کا ہی اضافہ کر پائے۔ٹم ڈیوڈ بھی 34 رنز بنا کر باونڈری پر کیچ دے بیٹھے۔انور علی 1 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے ۔خوش دل شاہ بھی صرف 8 رنز ہی بنا پائے۔20 اوورز کے احتتام پرسلطانز نے 182 رنز بنائے۔زلمی کی جانب سے شروعات پر ہی اوپنر کامران اکمل بڑی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں 4 رنز بنا کر چلتے بنے شاہ نواز دھانی نے ایک مشکل کیچ کے ساتھ کامران اکمل کو واپس بھیجا۔اس کے بعد حیدر علی بھی 1 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔ اب کریس پر شعیب ملک موجود تھے جنہوں نے ایک بار پھر زلمی کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا42 کے مجموعی اسکور پر لونگ اسٹون باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیپر کے ہاتھو ں میں کیچ دے بیٹھے۔51 کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت بھی 4 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔13 ویں اوور کی آخری گیند پر 21 رنز بنا کر ردرفورڈ بھی بڑی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنواں بیٹھے۔ کریس پر اب شعیب ملک اور بن کٹنگ موجود تھے۔لیکن شعیب ملک بھی صرف 44 رنز کا ہی اضافہ کر پائے اور وہ عمران طاہر کی بال کا نشانہ بنے۔کپتان وہاب ریاض بھی 1 رنز بنانے کے بعد انور علی کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھتے۔20 اوورز کے احتتام پر پشاور کی ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ایونٹ میں ملتان سلطانز کی یہ چھٹی کامیابی ہے ۔