اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بچپن میں والدہ کہتی تھی کہ میرا بیٹا بہت سیدھا ہے، ہر کسی سے دھوکا کھا جاتا ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف اداکار شان شاہد کو عید کے حوالے سے خصوصی انٹرویو دیا۔ انٹرویو کا پرومو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انٹر ویو میں شان شاہد نے عمران خان کو کہا کہ آج میں آپ کو ہنسانا چاہتا ہوں قوم آپ کے چہرے کی مسکراہٹ دوبارہ دیکھنا چاہتی ہے۔ عمران خان نے انٹر ویو میں بچپن اور شریک حیات بشریٰ بی بی کے متعلق بات چیت کی ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر گھر آئے مہمان کی خاطر نہ کی جائے تو بشریٰ بی بی میری سختی لے آتی ہیں ۔ اپنی خوش خوراکی اور فٹنس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جو کرکٹ کے دور میں کھاتا تھا اگر اب اتنا دوبارہ کھانا شروع کر دیا تو پھٹ جاؤ گا۔ بچپن کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ والدہ کہتی تھیں کہ میر ابیٹا بہت سیدھا ہے یہ ہر کسی سے دھوکا کھا جاتاہے۔