اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمران خان نہیں جانتے ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں ؟ نواز شریف

مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے معاشرے میں جو بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈالی ہے اسے دوبارہ ٹھیک کرنا بہت مشکل ہے ۔

لند ن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت ،معاشرت اور اخلاقیات کو تباہ کردیا ہے ۔

مریم نواز کے متعلق عمران خان کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسے معلوم نہیں ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں ۔ایسی مثالیں دنیا کےگندے سے گندے معاشرے میں بھی میں دیکھنے کو نہیں ملتی ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری آنکھیں پاکستان کو تباہی کاشکار ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ 70سال میں پاکستان کا اگر کوئی سب سے بڑا مجرم ہے تو اس کا نام عمران خان ہے۔