اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں دوسرے روز بھی شدید بمباری ، شہداء کی تعداد 15 ہوگئی

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی رہائشی پٹی میں لڑاکا طیاروں سے میزائل فائر کیے گئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق فضائی حملوں میںشہید ہونے والوں میں 5 سالہ بچی اور 23 سالہ لڑکی بھی شامل ہیں۔

حماس کے ترجمان فوزی برہعوم نے کہا ہے کہ اسرائیلی نے غزہ کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت جنگ شروع کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کا اسرائیل کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا اسلامی جہاد کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا۔


اسرائیلی بمباری کے جواب میں فلسطینی کی جانب سے اسرائیل پردرجنوں راکٹ برسائے گئےجس کے نتیجے میں صیہونی شہریوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔ بھگدڑ کے دوران 4 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔